Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر خودکشی

مالی پریشانیوں پر خودکشی

حیدرآباد ۔ /16 ستمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں مالی پریشانیوں کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ تکارام گیٹ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ رویندر جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کے سبب گزشتہ چند روز سے پریشان تھا اور خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT