Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات ڈنڈیگل اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص رمیش جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ سوررام علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کندکور پولیس کے مطابق 36 سالہ رمیش جو پیشہ سے کسان تھا ۔ چپالہ پلی علاقہ میں رہتا تھا مالی پریشانیوں کے سبب اس کسان نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT