Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب پیش آئے خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ واقعات سرور نگر اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ نریش جو پیشہ سے تاجر تھا سرور نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے 6مئی کے دن پٹرول اپنے جسم پر چھڑک کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 30 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ بوڈلا جنگم کالونی فلک نما میں رہتا تھا ۔ وہ مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا جس نے 5 مئی کے دن نا معلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT