Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب پیش آئے خودکشی کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ سریش جو بیکری ملازم تھا ۔ چندا نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات اس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سریش شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ اے چانکیا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا الماس گوڑہ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں کے سبب گذشتہ چند روز سے یہ شخص شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT