Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود شاہ میر پیٹ اور معین آباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30سالہ نرسمہا جو لیبر تھا لال گھڑی ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اس نے آج صبح قرض کی عدم ادائیگی سے

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود شاہ میر پیٹ اور معین آباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30سالہ نرسمہا جو لیبر تھا لال گھڑی ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اس نے آج صبح قرض کی عدم ادائیگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ معین آباد پولیس کے مطابق 26سالہ کے سرینواس جو خانگی ملازم تھا وینکٹ پور علاقہ میں رہتا تھا جو مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس نے کل رات خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT