Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں پر غیر شادی شدہ لڑکی خودکشی

مالی پریشانیوں پر غیر شادی شدہ لڑکی خودکشی

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک غیر شادی شدہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ روہنی جس نے اپنے والد کی موت کے بعد شادی نہیں کی تھی ایک خانگی اسکول کی ٹیچر بتائی گئی ہے جو اندرا نگر لالہ گوڑہ میں اپنی والدہ اور بھائی بہن کے ہمراہ رہتی تھی ۔ روہنی اور اس کی والدہ کی کمائی سے گھر کے اخراجات پورے کئے جاتے تھے ۔ روہنی اپنے بھائی کو انجینئیرنگ ، ایم بی اے میں تعلیم دلوارہی تھی ۔ تاہم گذشتہ چند روز سے مالی پریشانیوں اور تعلیمی اخراجات سے وہ پریشان ہوگئی تھی اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس لالہ گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT