Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور کوکٹ پلی میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد ایوب جو حیات نگر علاقہ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ اشودھایا کالونی میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں اور مسائل کے سبب کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علا

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ حیات نگر اور کوکٹ پلی میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ محمد ایوب جو حیات نگر علاقہ کے ساکن محمد یعقوب کا بیٹا تھا ۔ اشودھایا کالونی میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں اور مسائل کے سبب کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 33 سالہ جو سائی کمار گوڑ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سب کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT