Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خود کشی

مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ علیحدہ واقعات اپل اور رامنتاپور کے علاقہ میں پیش آئے۔ اپل پولیس کے مطابق 65 سالہ شیوا جو پیشہ سے مزدور تھا، رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے مالی پریشانیوں کے سبب نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو شدید پریشانیوں کا شکار تھا۔ علاج کے دوران یہ شخص آج فوت ہوگیا۔ اپل پولیس کے مطابق 24 سالہ سنتوش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، اپل علاقہ میں رہتا تھا۔ مالی پریشانیوں کے سبب اس نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس اپل نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT