Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

مالی پریشانی اور خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ ایک نے مالی پریشانیوں اور دوسرے نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 25 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، پی ایس نگر کنچن باغ علاقہ میں رہتا تھا۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں جارہا تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا چنانچہ دلبرداشتہ ہوکر کل رات اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 25 سالہ سدھاکر جو پیشہ سے خانگی ملازم اور رنگائی پلی شاہ میرپیٹ علاقہ میں رہتا تھا، خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات خودسوزی کرلی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT