Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانی اور خرابی صحت کی بناء دو خواتین کی خودکشی

مالی پریشانی اور خرابی صحت کی بناء دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /9 فروری ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب دو خواتین کی خودکشی کے علحدہ واقعات فلک نما اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 37 سالہ انیس بیگم جو فلک نما علاقہ کے ساکن عارف الدین کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس خاتون کے شوہر کی صحت خراب تھی اور اس خاندان کو مالی پریشانیوں کا سامنا تھا ۔پولیس نے بتایا کہ اس خاندان کی مدد عارف الدین کے بھائی کرتے تھے تاہم خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 28 سالہ سری لتا جو کشائی گوڑہ علاقہ کے ساکن کرن کمار کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون خرابی صحت سے پریشان تھی جس نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT