Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانی کا شکار شخص کی خودکشی

مالی پریشانی کا شکار شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/7جولائی، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں مالی پریشانی کا شکار ایک مجبور شخص نے خودکشی کرلی۔ شدید مالی پریشانیوں سے دوچار اس شخص کی بیوی نے بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیا تھا اور گھر چھوڑ کر چلی گئی جس سے دلبرداشتہ اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ سدھاکر خانگی ملازم جو نلہ بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا گذشتہ چند عرصہ سے یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے بیوی کے گھر چھوڑ کر چلے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT