Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / مالی پریشانی کے سبب خودکشی کے دو واقعات

مالی پریشانی کے سبب خودکشی کے دو واقعات

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں کے سبب دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات کاچی گوڑہ اور چھتری ناکہ پولیس حدود میں پیش آئے کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص سوامی جو پیشہ سے ٹیلر تھا ۔عیسی میاں بازار میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 42 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آئنے کا کاروبار کرتا تھا ۔ پٹیل نگر میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مالی پریشانیوں کے سبب اس شخص نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT