Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی

مال گاڑی پٹری سے اُتر گئی

متھرا 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الوار سے چھتیس گڑھ جانے والی مال گاڑی کے دو ویاگن آج دوپہر پٹری سے اُتر گئے جبکہ ٹرین متھرا جنکشن یارڈ میں داخل ہورہی تھی۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ نارتھ سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر گورو برسل نے کہاکہ اِس حادثہ کے باوجود متھرا ۔ الوار روٹ پر ٹرین ٹریفک بدستور غیر متاثر رہی۔ تاہم محکمہ جاتی انکوائری کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔

پولیس ملازم نے پھانسی لے لی
جموں 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس ملازم شہر کے مضافات میں واقع اپنی قیامگاہ پر پھانسی پر لٹکتا پایا گیا جو ظاہر طور پر خودکشی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے آج کہاکہ ہیڈ کانسٹبل بشن سنگھ گزشتہ روز گنگیال علاقہ میں اپنے مکان کے کمرے کی چھت سے پھانسی پر جھولتا پایا گیا۔ پولیس فوری وہاں پہونچی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT