Thursday , December 13 2018

مانجھی نے ’میدان چھوڑ دیا‘ ، نتیش کمار کل چیف منسٹر کا حلف لیں گے

پٹنہ ، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 22 فبروری کو حلف لیں گے، اس طرح یہ ریاست میں ہفتوں سے جاری سیاسی غیریقینی کیفیت ختم ہوگئی۔ چیف منسٹر جیتن رام مانجھی نے آج ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی مقررہ آزمائش سے قبل ہی ’میدان چھوڑ کر‘ استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے حامیوں کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور و

پٹنہ ، 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کمار بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے 22 فبروری کو حلف لیں گے، اس طرح یہ ریاست میں ہفتوں سے جاری سیاسی غیریقینی کیفیت ختم ہوگئی۔ چیف منسٹر جیتن رام مانجھی نے آج ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی مقررہ آزمائش سے قبل ہی ’میدان چھوڑ کر‘ استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ اُن کے حامیوں کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ لیجسلیٹرز اپنی رکنیت اسمبلی سے محروم ہوجائیں؛ اس لئے انھوں نے مستعفی ہوجانے کا فیصلہ کرلیا۔

بعدازاں نتیش نے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے راج بھون میں نصف گھنٹہ کی ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ وہ چیف منسٹر بہار کے طور پر اتوار کو شام 5 بجے حلف لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ گورنر نے انھیں 16 مارچ سے قبل تین ہفتوںمیں ایوان اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہا ہے۔ نتیش نے کہا کہ اُن کی حکومت فیصلہ کرے گی کہ اسمبلی کا نیا بجٹ سیشن کب طلب کیا جائے، اور مشترکہ اجلاس میں خطبۂ گورنر کیلئے تاریخ مقرر کرے گی۔ نتیش نے کہا کہ جے ڈی (یو) اور اس کے حلیف پہلے ہی تشکیل حکومت کا دعویٰ 8 فبروری کو پیش کرچکے تھے اور اس کا اعادہ بھی ہوا جب وہ اور دیگر قائدین 9 فبروری کو گورنر سے ملے تھے۔

انھوں نے راج بھون کے باہر منتظر میڈیا کو بتایا کہ ’’آج ہم نے ہمارے دعوے کو دہرایا اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم نئی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پھر پیش کرتے ہیں۔ گورنر نے اسے قبول کرلیا اور مجھے 22 فبروری کی شام حلف لینے مدعو کیا ہے‘‘۔ راج بھون میں نتیش کیساتھ ریاستی صدر جے ڈی (یو) بسشٹ نرائن سنگھ، سینئر پارٹی لیڈر وجئے چودھری، صدر بہار پی سی سی اشوک چودھری اور سی ایل پی لیڈر سدانند سنگھ، ریاستی صدر آر جے ڈی رامچندر پوربے اور آر جے ڈی ایل پی لیڈر عبد الباری صدیقی، سی پی آئی رکن اسمبلی سبودھ رائے اور آزاد لیجسلیٹر دولل چند گوسوامی بھی تھے۔

TOPPOPULARRECENT