Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / مانجھی کے خط اعتماد پر بی جے پی کا خفیہ رائے دہی کا مطالبہ

مانجھی کے خط اعتماد پر بی جے پی کا خفیہ رائے دہی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مانجھی کے خط اعتماد پر خفیہ رائے دہی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی قائد سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بہار اسمبلی کے ارکان کو اپنی رائے خفیہ رائے دہی کے ذریعہ دینے کی اجازت دی جائے جو مانجھی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ ب

پٹنہ ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مانجھی کے خط اعتماد پر خفیہ رائے دہی کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی قائد سابق ڈپٹی چیف منسٹر سشیل کمار مودی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بہار اسمبلی کے ارکان کو اپنی رائے خفیہ رائے دہی کے ذریعہ دینے کی اجازت دی جائے جو مانجھی حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔ بی جے پی کے سینئر قائد نے کہا کہ اسپیکر ادے نارائن چودھری کو غیرجانبدار رہنا چاہئے کیونکہ انہیں شک ہیکہ اسپیکر قواعد کی پابندی کریں گے اور اسی کے مطابق رائے دہی منعقد کریں گے کیونکہ ان کا ماضی کاریکارڈ قابل اعتراض رہا ہے۔ وہ جانبداری کیلئے شہرت رکھتے ہیں۔ ایوان میں ان کے فیصلے نتیش کمار کی ایماء پر کئے جاتے رہے ہیں۔ نتیش کمار نے جب مانجھی کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا تو ان کا خیال تھا کہ وہ بھی رابڑی دیوی کی طرح ان کی کٹھ پتلی بنے رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT