Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مانسون ایکشن پلان کی تیاری کی ہدایات

مانسون ایکشن پلان کی تیاری کی ہدایات

کمشنر جی ایچ ایم سی کا زونل ، ڈپٹی کمشنران کے ساتھ جائزہ اجلاس

کمشنر جی ایچ ایم سی کا زونل ، ڈپٹی کمشنران کے ساتھ جائزہ اجلاس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( آئی این این ) : کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے کہا کہ مانسون ایکشن پلان کی تیاری زونل اور ڈپٹی کمشنران کی ذمہ داری ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے بونال ، رمضان انتظامات ، مانسون ایکشن پلان اور کارپوریٹر بجٹ پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ انہوں نے کہا مانسون ایکشن پلان میں بلدی سرکل کی آبادی ، رقبہ ، سڑک ، لمبائی نالوں ، تالابوں ، اوسط بارش ، پاٹ ہولس ، نشیبی علاقوں ، پانی ذخیرہ مقامات ، ایمرجنسی میں مانسون بارش سے نمٹنے میٹریل مانسون ٹیم کی تعداد مشکل حالات میں مقامی افراد جن سے ربط پیدا کرنا ہے ۔ مخدوش عمارتوں ، خطرناک سیلرس اور ڈرینج نقشوں کے معتلق تفصیلات ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ زونل اور ڈپٹی کمشنران اپنی ذمہ داری محسوس نہیں کررہے ہیں جب کہ مانسون ٹیموں کو مناسب گاڑیاں فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ انہیں کاروں کی بجائے جیپ کاریں مہیا کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے انجینئرس کو ہدایت دی کہ وہ پاٹ ہولس ، پاٹ ہولس کے غائب ہوجانے والے کورس کے متعلق اطلاع دیں ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنران کو ہدایت دی کہ وہ ایکشن پلان بونال ، رمضان ، تہواروں کے تعلق سے تیار کریں ۔ ان میں مشہور منادر ، مساجد ، اہم تواریخ ، جلوس راستوں ، روڈ میاپس علاقہ واری ، لائٹنگ وغیرہ کے بارے میں تفصیلات درج ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ بجٹ کے تحت کاموں کی منظوری نہیں دی گئی اگرچیکہ واضح رہنمایانہ خطوط دے دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے دو دن میں کاموں کی منظوری کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام دیگر کاموں کو روکا نہیں جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ یو سی ڈی سرگرمیوں کے لیے 10 لاکھ ، بلڈنگ کاموں کیلئے 30 لاکھ سے زائد رقم استعمال نہیں کی جانی چاہئے ۔ کمشنر نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ڈیمانڈ بلس تقسیم کئے جانے کے باوجود بھی جی ایچ ایم سی عملہ ٹیلی فون نمبرات وصول نہیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس کام کی پندرہ دن میں تکمیل کی ہدایت دی ۔ اس جائزہ اجلاس میں پریتی مینا زیڈ سی انجینلو چیف انجینئر ، روی کرن ایڈیشنل کمشنر ڈپٹی کمشنران وی ممتا ، پی سروجا ، ایم وینکٹیشورلو ، وجئے راجو شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT