Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مانسون سیزن کے اختتام کے بعد بارش

مانسون سیزن کے اختتام کے بعد بارش

ماہ اکٹوبر میں حیدرآباد اور تلنگانہ کے کئی مقامات پر ہلکی ، اوسط اور شدید بارش کا سلسلہ جاری
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( رتنا چوٹرانی ) : حیدرآباد میں اس موسم میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بارش ختم نہیں ہوگی ۔ یکم اکٹوبر سے شہر حیدرآباد میں شروع ہوئی بارش کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ حالانکہ بارشکا موسم 30 ستمبر کو ختم ہوگیا ہے تاہم اس کے بعد بھی ریاست کے دارالحکومت اور ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ہلکی ، اوسط اور شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دراصل تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی ماہ اکٹوبر کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جس کی شدت مختلف ہے جب کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ کے زیادہ تر مقامات پر ہلکی تا اوسط اور کہیں کہیں شدید بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی کے مطابق مانسون سیزن جون تا ستمبر ہوتا ہے لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تلنگانہ اور اے پی میں طویل ہوتا جارہا ہے ۔ یہ کوئی خاص بات نہیں ہے اور کہا کہ وتھڈرال اسٹیج کے دوران بھی بارش کا سلسلہ جاری رہتا ہے جو 15 اکٹوبر تک جاری رہتا ہے ۔ یہ پوچھنے پر کہ آیا بارش کی شدت زیادہ ہے ۔ وائی کے ریڈی نے بتایا کہ یہ ہر سال ایک جیسی نہیں ہوتی لیکن اس سال اچھے مائسچر کے باعث اوسط بارش ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں ایک یا دو مرتبہ شدید بارش کے سوائے اوسط بارش ہوئی ۔ حتی کہ حیدرآباد میں گذشتہ ہفتہ ہوئی بارش بھی شدید نہیں تھی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ شہر میں پیر کے روز شام میں ہوئی بارش شدید تھی ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب پیر کو نظام آباد میں شدید بارش ہوئی جو 75 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ، حیدرآباد میں 30 ملی میٹر ، راما گنڈم میں 29 ملی میٹر اور میدک میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ بارش کی وجہ سہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوئے ۔ ایک ایسٹ ۔ ویسٹ ٹرف مدھیہ مہاراشٹرا سے کوسٹل آندھرا پردیش کی بڑھ رہا ہے ۔ جس کی وجہ ریاست تلنگانہ کے کئی مقامات پر مزید اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ تلنگانہ میں آئندہ تین تا چار دن میں بارش ہونے کا امکان ہے ۔ حیدرآباد میں بھی آئندہ 3 تا 4 دن میں اچھی بارش متوقع ہے اور 14 اکٹوبر تک بارش سے راحت متوقع ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT