Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / مانسون کیرالا میں سرگرم

مانسون کیرالا میں سرگرم

تھرواننتا پورم ۔ /8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں مانسون کے سرگرم ہونے میں دو روز کی تاخیر کے بعد جنوب مغربی مانسون اب ریاست کے زیادہ تر حصوں میں سرگرم ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں بارش ہوئی ۔ کیرالا کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔لکشادیپ کے چند علاقوں میں بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بعض حصوں میں 7 سنٹی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس نے یہ بھی قیاس آرائی کی ہے کہ کیرالا اور لکشادیپ میں /10 جون تک زبردست بارش ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT