Saturday , December 15 2018

مانسون کیرالا پہنچ گیا

نئی دہلی۔/6جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) انتہائی اہمیت کا حامل جنوبی مغربی مانسون بالآخر کیرالا پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ایل ایس راٹھور نے بھی جنوب مغربی مانسون کے کیرالا پہنچنے کی توثیق کی کیونکہ ماہرین موسمیات گذشتہ دو روز سے کیرالا میں ہونے والی بارش کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مسٹر راٹھور نے کہا کہ کیرالا میں مانسون عام طور پر یکم جون کو ہی پہنچ جاتا ہے لیکن اب کی بار یہ 5جون کو پہنچا لہذا بارش اور ہواؤں کے جھکڑ جس انداز میں چل رہے ہیں اُس کا ماہرین بہت قریب سے مطالعہ کررہے ہیں۔ مسٹر راٹھور نے کہا کہ کیرالا میں 13اسٹیشن ہیں اور کرناٹک میں ایک جہاں گذشتہ دو دنوں کے دوران 2.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT