Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / مانسون کی اوڈیشہ میں جون کے دوسرے ہفتے میں آمد متوقع

مانسون کی اوڈیشہ میں جون کے دوسرے ہفتے میں آمد متوقع

بھوبنیشور 4 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مانسون امکان ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے میں اوڈیشہ پہونچے گا جبکہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں درجہ حرارت میں خاطر خواہ دگراوٹ آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائرکٹر ایس سی ساہو نے کہا کہ اوڈیشہ میں مانسون کی آمد کیلئے حالات سازگار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ جون کے دوسرے ہفتے میں کسی وقت پہونچ جائیگا ۔ انہوںن ے کہا کہ ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوئی ہے اور ہنوز بارش کی امید کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کے نتیجہ میں ریاست میں درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ درجہ حرارت 40 ڈگری سلسئیس سے کم ہوگیا ہے ۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چار دن میں درجہ حرارت کم ہی ریکارڈ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین تا چار دن کے دوران ریاست میں بیشتر مقامات پر بارش کی امید ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 57.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔ بھوبنیشور میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT