Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / مانسون کی بروقت آمد 48 گھنٹوں میں کیرالا سے ٹکرائے گا

مانسون کی بروقت آمد 48 گھنٹوں میں کیرالا سے ٹکرائے گا

نئی دہلی ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مانسون کی مقررہ وقت پر آمد متوقع ہے اور یہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کیرالا سے ٹکرائے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی آمد کیلئے حالات سازگار ہیں اور یہ جنوب بحر عرب کے کئی حصوں میں پیشرفت کررہا ہے ۔ توقع ہے کہ /5 جون کو مانسون کیرالا کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔ اڈیشہ ، آسام ، گوا ، ساحلی کرناٹک اور جنوبی کیرالا میں زور دار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ عہدیداروں کے مطابق 4 سال کے بعد اس سال معمول سے کم بارش کی توقع ہے اور کہا جارہا ہے کہ صرف 95 فیصدبارش ہوگی ۔ اس کی وجہ سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا اندیشہ لاحق ہے ۔

اوڈیشہ میں دو گروپس میں تصادم ایک فرد ہلاک ‘ سات زخمی
نربرنگپور ( اوڈیشہ ) 3 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک دلت لڑکے اور قبائلی لڑکی کے معاشقہ پر دو گروپس کے مابین ہوئی جھڑپ میں یہاں ایک شخص ہلاک اور چھ دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ اوڈیشہ کے نربرنگپور ضلع میں پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ کل رات دیر گئے لڑکے رشتہ داروں نے لڑکے کے رشتہ داروں کے مکانات پر حملہ کردیا تھا جس میں سات افراد زخمی ہوگئے تھے جن میں ایک بعد میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس کی شناخت بلی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT