Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / مانسون کی /30 مئی کو آمد کی توقع : محکمہ موسمیات

مانسون کی /30 مئی کو آمد کی توقع : محکمہ موسمیات

نئی دہلی ۔ /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) توقع ہے کہ مانسون ملک میں مقررہ وقت سے دو دن قبل یعنی ریاست کیرالا میں /30 مئی کو پہونچ جائے گا ۔ محکمہ موسمیات نے آج رات پیش قیاسی کی کہ کیرالا میں مانسون عموماً یکم جون کو پہنچتا ہے ۔ اس طرح پورے ملک میں موسم برسات کا آغاز ہوجاتا ہے ۔ جاریہ سال معمول کی بارش کی توقع ہے ۔ کیونکہ جنوب مغربی مانسون بحرانڈومان میں پیشرفت کررہا ہے ۔ اس کی مزید پیشرفت کیلئے حالات سازگار ہیں ۔ بحر انڈومان میں سمندری طوفان سے ان امکانات کو مزید تقویت پہونچی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT