Monday , July 16 2018
Home / Top Stories / مانسون2018 کا معمول سے چار دن قبل آغاز

مانسون2018 کا معمول سے چار دن قبل آغاز

حیدرآباد۔ 13 مئی (این ایس ایس) موسمی تخمینہ اندازی کے خانگی ادارہ اسکائی مٹ نے آج مطلع کیا کہ جنوب مغربی مانسون اس سال معمول سے چار دن قبل کیرالا سے ٹکرائے گا۔ اسکائی مٹ نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون 28 مئی کو کیرالا کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یہ مانسون 20 مئی کو جزائر انڈومان و نکوبار سے ٹکرانے کے بعد پیشرفت کے ساتھ ساتھ 24 مئی کو خلیج بنگال کے مشرقی وسط میں پہونچنے گا۔ اس رفتار کے مطابق جنوب مغربی مانسون یکم جون کے بجائے معمول سے چار دن قبل ملک کے جنوبی ریاست کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

TOPPOPULARRECENT