Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / مانو کے ڈپلوما ان جرنلزم امتحانات کا 2 جنوری سے آغاز

مانو کے ڈپلوما ان جرنلزم امتحانات کا 2 جنوری سے آغاز

حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ڈپلوما ان ماس کمیونیکیشن اینڈجرنلزم کے امتحانات کا 2 جنوری 2016 ہفتہ سے آغاز ہورہا ہے ۔ ڈی جے ایم سی سیاست اسٹڈی سنٹر کے طلبہ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ان امتحانات کا 2 جنوری تا 6 جنوری سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں صبح 9-30 تا 12-30 بجے دن منعقد ہوں گے ۔ ڈی جے ایم سی پہلا پرچہ 2 جنوری ( ہفتہ ) کو ہوگا ۔ دوسرے پرچہ کے امتحان کا اتوار 3 جنوری کو انعقاد عمل میں آئے گا ۔ پیر 4 جنوری کو تیسرے اور منگل 5 جنوری کو چوتھے پرچہ کے امتحانات ہوں گے ۔ پانچواں اور آخر پرچہ 6 جنوری کو منعقد ہوگا ۔ سیاست اسٹڈی سنٹر کے کوآرڈینٹر محمد ریاض احمد نے طلبہ سے خواہش کی ہے کہ وہ وقت پر امتحانی مرکز پر پہنچ جائیں جن طلبہ کو ہال ٹکٹ موصول نہیں ہوا ہو وہ سیاست اسٹڈی سنٹر پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT