مانو ۔ پرکاش کو مکسڈ ڈبلزمیں گولڈمیڈل

گوادالاجرا (میکسیکو)۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اپنے پہلے ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی مانو بھاکر نے شاندرا فام کو برقرار رکھتے ہوئے یہاںرواں آئی ایس ایس ایف نشانے بازی ورلڈکپ میں اوم پرکاش متھروال کے ساتھ ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں دوبارہ ہندوستان کو گولڈ میڈل جتوایا ہے۔16 سالہ ہریانہ کی مانو نے ایک دن پہلے ہی 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں گولڈمیڈل جیتا ۔ میکسیکو سٹی میں رواں ورلڈ کپ میں سرفہرست ہندستان کی دیگر خاتون شوٹر میھلي گھوش نے بھی اپنا دوسرا میڈل جیتا اور تین دنوں میں ہندستان نے تین گولڈ، چار برونز میڈلس اپنے نام کر لئے ۔مکسڈ ٹیم مقابلے کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں منو اور اوم پرکاش نے ہندستان کی نمائندگی کی اور کوالیفکیشن میں770 کا اسکور کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ان سے آگے میاں بیوی کی جرمن جوڑی کرسٹین اور سینڈرا ریٹز نے کوالیفکیشن میں777 کا اسکور کیا جو ورلڈ کپ کا بہترین اسکور رہا۔مہیما اگروال اور شھزار رضوی کی دوسری ہندستانی جوڑی 763 کے اسکور کے ساتھ پانچ ٹیموں کے فائنل راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر رہی۔اس کے بعد فائنل راؤنڈ کے لئے تین جوڑیا ں میڈل کے لئے دوڑ میں پہنچیں جس میں مانو۔ اوم پرکاش کے علاوہ جرمنی کی ریٹز جوڑی اور جرمن و فرانسیسی جوڑی سیلن گوبرولے اور فلورین فکیٹ شامل تھے ۔تینوں جوڑیوں کے درمیان سخت مقابلے کے بعد ہندستانی ٹیم نے 38 شاٹس کے بعد جرمنی کی ٹیم کو پیچھے چھوڑا۔حالانکہ آخری چھ شاٹس کے بعد جرمنی کی ٹیم0.1 اسکور کے ساتھ آگے ہو گئی لیکن ہندستانی جوڑی نے مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور48 شاٹس کے بعد ایک شاٹس کے فرق سے گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔ ہندستانی ٹیم نے476.1 کا اسکور کیا جبکہ سلور فاتح جرمن ٹیم نے475.2 کا اسکور کیا۔ دریں اثناء مہیما اور رضوی کی جوڑی میڈل سے چوک گئی اور فائنل میں372.4 کا اسکور کر چوتھے نمبر پر رہی۔اس سے پہلے میھلي اور دیپک کمار کی ٹیم نے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم مقابلے میں برونزمیڈل جیتا تھا۔خواتین کے ٹریپ مقابلے میں سیما تومر کی ہندوستانیوں میں سب سے تسلی بخش کارکردگی رہی اور کوالیفکیشن میں 111 کے اسکور کے ساتھ وہ 15 ویں نمبر پر تھیں ۔ شریسي سنگھ نے 106 کا اسکور کیا اور 22 ویں نمبر پر جبکہ شگن چودھری نے 101 کا اسکورکیا اور 26 ویں نمبر پر رہیں۔اس سے پہلے مرد ٹریپ میں ہندوستان کے کیان چینائي نے49 کا اسکور کیا تھا اور چھٹے نمبر پر رہے تھے ۔وہیں زوراور سنگھ سندھو نے 46 کا اسکور کیا اور 28 ویں مقام پر جبکہ مانوجیت سنگھ سندھو نے 42 کا اسکور کیا اور 47 ویں نمبر پر رہے ۔
راجیہ سبھا کی مبارکباد
دریں اثناء راجیہ سبھا میں میکسیکو میں ہوئی بین الاقوامی نشانے بازي کھیل فیڈریشن عالمی کپ مقابلہ میں گولڈ میڈل کے علاوہ دیگر میڈل جیتنے والے نشانے بازوں کو مبارک باد دی۔چیئرمین ایم وینکیا نایڈ نے صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کہا کہ خاتون شوٹر مانو بھاکر، میھلي گھوش، مرد شوٹر شھزار رضوی ، روی کمار نے مختلف زمروں میں میڈل حاصل کئے ہیں جو ملک کے لیے فخر کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے نوجوانوں کو ترغیب ملے گی اور وہ نئی بلندیوں کو چھوئیں گے

TOPPOPULARRECENT