Monday , November 20 2017
Home / دنیا / مانچسٹر حملہ کے بعد نیویارک کے اہم مقامات پر چوکسی

مانچسٹر حملہ کے بعد نیویارک کے اہم مقامات پر چوکسی

نیویارک ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک موسیقی ریز پروگرام کے دوران ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نیویارک کے اہم اور حساس علاقوں میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ حالانکہ عہدیداروں کا کہنا ہیکہ امریکہ میں کسی بھی مقام کو فی الحال دہشت گردانہ حملہ کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔ دریں اثناء نیویارک گورنر اینڈریو کومو نے بتایا کہ انتہائی اہم اور حساس مقامات پر سیکوریٹی میں اضافہ کی ہدایت جاری کی گئی ہیں جن میں سب سے زیادہ سیکوریٹی ایرپورٹس اور سب ویز کو فراہم کی گئی ہے۔ یاد رہیکہ پاپ اسٹار ایریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے دوران یہ واقعہ رونما ہوا۔ کچھ روز قبل ہندوستان کے شہر ممبئی میں بھی کینڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر کا کنسرٹ بھی منعقد کیا گیا تھا جو ایک فلاپ شو رہا اور اس وقت بھی سیکوریٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ ایریانہ کے کنسرٹ میں موجود تماشہ بینوں کی کثیر تعداد نوجوانوں پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر خود مسٹر کومو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ ناقابل فراموش ہے۔ یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی نے بھی اپنے برطانوی ہم منصبوں کو تیقن دیا ہیکہ اس معاملہ کی تحقیقات کیلئے وہ پورا تعاون کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT