Sunday , April 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ خطاب جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ خطاب جیت لیا

لندن۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں ویسٹ بروم وچ کے خلاف مانچسٹریونائیٹڈ کی حیران کن شکست نے مانچسٹر سٹی کیلئے خطاب کے حصول میں معمولی سی رکاوٹ دور کردی اورمانچسٹرسٹی انگلش فٹبال چیمپئن بن گیا۔تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی کے لیگ میں 33 مقابلے کھیل کر 87 نشانات حاصل کئے ہیں اور دوسرے نمبر پر موجود مانچسٹریونائیٹڈ 32مقابلوں میں71 نشانات ہیں، مانچسٹر یونائیٹڈ باقی تما م 6 میچز جیت کر اپنے نشانات کی تعداد89کرسکتاتھااوردوسری طرف مانچسٹر سٹی سارے میچ ہارکر 87 نشانات پر ہی رہ جاتا توخطاب مانچسٹریونائیٹڈ کے پاس چلا جاتا تاہم نشانات کے جدول پر آخری نمبر پر موجود ویسٹ بروم وچ کی اس جیت نے اگرمگر کے معمولی چکر کوبھی ختم کردیا۔ کھیلے گئے دوسرے میچ میں بھی حیران کن نتیجہ دیکھنے کو ملاجب نیوکیسل یونائیٹڈ نے پسندیدہ آرسنل کو 2۔1سے مات دے دی۔اس وقت ٹیموں کے جدول پرلیورپول 70نشانات کیساتھ تیسرے ،ٹوٹنہم 67 نشانات کیساتھ چوتھے اور دفاعی چیمپئن چیلسی 60 نشانات کیساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے۔مانچسٹر سٹی کے مداحوں نے گزشتہ رات فتح کا جشن منایااور رات دیر تک مانچسٹر کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔

TOPPOPULARRECENT