Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر سٹی کے لئے پریمیئر لیگ خطاب یقینی

مانچسٹر سٹی کے لئے پریمیئر لیگ خطاب یقینی

اسٹوک۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے پریمیئر لیگ کے میچ میںڈیوڈ سلوا کے 2گولز کی مدد سے اسٹوک سٹی کو شکست دیتے ہوئے اس سیزن کی لیگ ٹرافی پر قبضہ یقینی بنا لیا اس کے نشانات کی تعداد81 ہوگئی ہے جبکہ قریب ترین موجود ٹیم اور روایتی حریف کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے نشانات 65 ہیں۔ اب اس کے سیزن میں چیمپیئن بننے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ مزید2فتوحات مانچسٹر سٹی کو پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بنا دیں گی۔میچ کے7ویں میں رحیم اسٹرلنگ کے ایک کراس کی مدد سے ہسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ سلوا نے مانچسٹر سٹی کو برتری دلائی جسے انہوں نے دوسرا ہاف شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ایک اور گول کرکے دگنا کردیا۔ رحیم اسٹرلنگ کو بھی گول کرنے کا ایک موقع ملا لیکن وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ مہمان ٹیم کو گول کرنے کے کم وبیش 6 مزید مواقع ملے۔دوسری جانب گھریلو میدان پر سخت حریف ثابت ہونے والی اسٹوک سٹی اس میچ میں کمزور نظر آئی۔ مانچسٹر کے دفاعی حصار کو کامیابی سے نہیں تو ڑ پائی کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ میچ صرف 0-2 تک محدود رہے گا۔ مانچسٹر سٹی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے بھی بڑے اسکور کی توقع کی جا رہی تھی جو پوری نہ ہو سکی۔مانچسٹر سٹی کو اب اگلا میچ ایورٹن کے خلاف کھیلنا ہے جس کے بعد وہ گھریلو میدان پر اپنے ہی شہر کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ سے مقابلہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT