Saturday , December 15 2018

مانچسٹر یونائٹیڈکی اینجل ڈی ماریا کوخریدنے میں دلچسپی

لندن ۔26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) انگلش کلب مانچسٹر یونائٹیڈنے اینجل ڈی ماریا کوخریدنے میں دلچسپی ظاہرکردی۔ 26سالہ ارجنٹیناکے فٹبالرڈی ماریا رواں سیزن کے درمیان میں معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعدریئل میڈرڈکو چھوڑ دینگے۔ مانچسٹریونائٹیڈکے نئے منیجر لوئس وان گال اینجل ڈی ما ریاکو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ مانچسٹر یونائٹیڈڈی ماریا کو 75ملین ڈالر میں خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس ضمن میں وان گال نیکہا ہے کہ مجھے ذاتی طو رپر ڈی ماریا اور میسی بہت پسند ہیں اور لیکن میں ڈی ماریا کو مانچسٹر یونائٹیڈ کی ٹیم میں کھیلتا ہوادیکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ کلب ڈی ماریا کو خریدنے کا باضابطہ اعلان کریگی۔ جب کلب اورکھلاڑی کے درمیان تمام معاملات طے پائیں گے تووہ ٹیم میں شامل ہونگے تاہم اس وقت ہم ان کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

TOPPOPULARRECENT