Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / مانچسٹر یونائیٹیڈ کی لیور پول کے خلاف 3-1 کی کامیابی

مانچسٹر یونائیٹیڈ کی لیور پول کے خلاف 3-1 کی کامیابی

میامی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مانچسٹر یونائیٹیڈ نے اپنے امریکی پری سیزن کا اختتام شاندار طریقہ سے کیا جیسا کہ اس نے انگلش پریمیئر لیگ کی اپنی حریف ٹیم لیور پول کے خلاف 3-1 کامیابی حاصل کی ہے۔ انٹرنیشنل چمپیئنس کپ کے دوستانہ ٹورنمنٹ کے آخری مقابلہ میں مانچسٹر یونائیٹیڈ نے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مانچسٹر یونائیٹیڈ کیلئے یہ کامیابی اس لئے بھی اہم رہی ہیکہ اس دورہ پر رونی نے پہلی مرتبہ ٹیم کی قیادت کی ہے۔ شاندار قیادت کے علاوہ رونی نے مقابلہ کے 55 ویں منٹ میں گول بناتے ہوئے ٹیم کو خسارہ سے باہر نکالتے ہوئے مساوی موقف میں لا کھڑا کیا۔

ہندوستانی جتھے کو
صدر جمہوریہ کی مبارکباد
نئی دہلی ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج گلاسگو میں منعقدہ 20 ویں کامن ویلتھ گیم میں شرکت اور اہم فتوحات حاصل کرنے والے ایتھلیٹس اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہیکہ ان کے مظاہروں نے ہندوستان کے وقار کو بلند کیا ہے اور قومی ترنگا اونچا کیا ہے۔ صدرجمہوریہ ہند کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستانی جتھے کے صدر راج سنگھ نے کہا کہ صدر نے اپنے بیان میں کھلاڑیوں اور دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد دی ہے جیسا کہ ان افراد نے کامن ویلتھ گیمس میں شرکت کرنے کے علاوہ ملک کیلئے اہم فتوحات حاصل کی ہیں۔ صدر نے اپنے بیان میں ان کی کھلاڑیوں کی بھی ہمت افزائی کی جو میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔

TOPPOPULARRECENT