Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ماوسٹوں کی مدد کرنے پر 13 افراد کو جیل اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی میں دو تاجر بھی ملوث

ماوسٹوں کی مدد کرنے پر 13 افراد کو جیل اسلحہ اور گولہ بارود کی منتقلی میں دو تاجر بھی ملوث

رائے پور ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) رائے پور کی خصوصی عدالت نے دو تاجرین کے بشمول 13 افراد کو جیل کی سزاء سنائی ہے ۔ انہیں ماوسٹوں کے کوریر کی حیثیت سے کام کرنے کی پاداش میں 7 سال قید بامشقت کی سزاء دی گئی ہے۔ ان پر الزام ہیکہ انہوں نے ماوسٹوں کیلئے کام کرتے ہوئے اسلحہ و گولہ بارود کو منتقل کرنے میں مدد کی۔ خصوصی جج عبدالزاہد قریشی نے بزنس مین نیرنج چوپڑا اور ان چاچا دھرمیندر چوپڑا عرف سنتوش دھروا کے علاوہ بلی رام اوسندی، چھیترام گارو، پھول سنگھ ماگ، سکنتا نریتی، بدری گاوڈے، موہن سنگھ دھروا، رام کوار منڈوی، دسرتھ منڈوی، لکشمن وسنڈی اور روی کڈیم کو سزاء دی گئی ہے۔ وکیل سرکار سریش پرساد شرما نے یہ بات بتائی۔ تمام ملزمین ماوسٹوں کیلئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔ وہ خاطی پائے گئے ہیں۔ شرما نے کہا کہ ریاستی انٹلیجنس برانچ اور پولیس نے جنوری اور فبروری کے درمیان ان 13 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ لوگ ممنوعہ تنظیم سی پی آئی ماویسٹ کی مالی امداد بھی کررہے تھے۔ رائے پور اور بستر خطہ میں انہیں ماوسٹوں کے لئے کام کرتے ہوئے خاطی پایا گیا۔ 15 جولائی 2014ء کو پولیس نے مافل، بلیرام اور چترل کو گرفتار کیا تھا ۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کرلئے گئے تھے۔ بعدازاں دیگر دو افراد کو بھی ماوسٹوں کی مدد کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT