Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / ماوسٹ سربراہ گنتپی کی گرفتاری کیلئے 2.52 کروڑ انعام

ماوسٹ سربراہ گنتپی کی گرفتاری کیلئے 2.52 کروڑ انعام

نئی دہلی 15 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ماؤیسٹ ) کے سربراہ ایم لکشمن راؤ عرف گنپتی کی گرفتاری میں معاون ہونے والی کسی بھی اطلاع کی فراہمی کیلئے 2.52 کروڑ روپئے کے خطیر انعام کا آج اعلان کیا گیا ہے ۔ 65 سالہ گنپتی ملک کے سب سے مطلوب افراد میں شامل ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سکیوریٹی فورسیس کو مطلوب کسی بھی شخص کیلئے اس قدر بھاری انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکومت مہاراشٹرا نے گنپتی کی گرفتاری کیلئے ایک کروڑ روپئے کا اعلان کیا ہے جبکہ حکومت چھتیس گڑھ نے بھی ایک کروڑ کا اعلان کیا ہے ۔ حکومت آندھرا پردیش نے 25 لاکھ روپئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے 15 لاکھ اور جھارکھنڈ حکومت نے 12 لاکھ کے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں سی پی آئی ماؤیسٹ کے کسی بھی پولیٹ بیورو یا سنٹرل کمیٹی رکن کی گرفتاری میں معاون ہونے والی اطلاع کی فراہمی پر ایک کروڑ روپئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT