Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ماؤنواز سے رابطہ کے ملزم پروفیسر کی ضمانت میں توسیع

ماؤنواز سے رابطہ کے ملزم پروفیسر کی ضمانت میں توسیع

ممبئی 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ماؤ نوازوں سے مبینہ رابطہ کے الزام کے تحت گرفتار شدہ دہلی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر جی این سائی بابا کو ان کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر ممبئی ہائی کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت میں مزید تین ماہ کی توسیع دی ہے۔ سائی بابا کو مہاراشٹرا پولیس نے گزشتہ سال 30 جون کو گرفتار کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے عارضہ کے علاج کیلئے مزید تین ماہ کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ چیف جسٹس موہت شاہ کی زیرقیادت ڈیویژن بنچ نے ان کی ضمانت میں یہ توسیع کی ۔

TOPPOPULARRECENT