Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ماویکا کو گوگل مقابلوں میں انعام

ماویکا کو گوگل مقابلوں میں انعام

حیدرآباد۔ 4 مئی (پریس ریلیز) نوجوانوں میں اختراعی اور نئی صلاحیتوں کے فروغ کے ضمن میں گوگل کی جانب سے ہندوستان بھر میں اسکولی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں انعام پانے والے پانچ طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں حیدرآباد سے ماویکا بوائینی، پونے سے ویدھے ریڈی، غازی آباد سے کنشک، چینائی سے روی تیجا اور نیا ساراونا راجن شامل ہیں۔ گوگل نے نوجوانوں میں محفوظ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے طریقوں کے لئے اختراعی اقدامات کے ضمن میں مختلف طرز کے مقابلے جس میں اسکیچیس، اپلیکیشنس اور ویڈیوز کی تیاری بھی شامل تھی، ان مقابلوں کا 2014ء میں آغاز کیا۔ ڈیجیٹل طرز پر ہونے والے ان مقابلوں میں ہندوستان بھر کے مختلف اسکولوں سے طلبہ نے شرکت کی۔

 

صلاح الدین جاوید کی ملائیشیا روانگی
حیدرآباد۔ 4 مئی (راست) محمد صلاح الدین جاوید کو گرانڈ ماسٹر اسٹار کراٹے کلب انٹرنیشنل حیدرآباد کو بحیثیت چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر 13 ویں اوکنیواگوجوروی کراٹے اوپن ورلڈ چمپین شپ میں مدعو کیا گیا جوکہ 6 تا 8 مئی بمقام کامپلیکس یوتھ اینڈ اسپورٹس آئی فو پارک ملائیشیا میں ایشین گوجوروی کراٹے ڈو فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ہے۔ گرانڈ ماسٹر کی نگرانی میں ہندوستان سے نمائندگی اور فائٹ، کتاس میں شرکت کیلئے 10 کراٹے کاز کی ٹیم روانہ ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT