Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماڈل آنگن واڑی مرکز کا افتتاح

ماڈل آنگن واڑی مرکز کا افتتاح

سنگاریڈی19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے تمام آنگن واڑی مراکز کو ایک ماڈل آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کر نے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر میدک مسٹر رونالڈ روز اور رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پرا بھاکر نے سنگاریڈی منڈل کے موضع چیر یال میں 8 لاکھ روپئے لا گتی سے تعمیر کردہ ایک ماڈل آنگن واڑی مرکز کا افتتاح کیا بعد ازاںافتتا حی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ضلع کلکٹرنے کہا کہ مو ضع چیریال کا یہ ماڈل آنگن واڑی مرکز 840 مربع گز پر تعمیر کر تے ہوئے کارپوریٹ طرز کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس میں 50 بچوں کو ابتدائی تعلیم کے علاوہ متوازن غذا فراہمکی جا ئیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میدک کے آنگن واڑی مراکز کو ماڈل آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کرنے یونیسیف کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں ۔ مسٹر چنتا پرا بھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی نے کہا کہ مو ضع چیریال میں تعمیر کر دہ ماڈل آنگن واڑی مرکز میں حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کی خا طر ہی ریاستی حکومت آنگن واڑی مراکز کو ماڈل آنگن واڑی مراکز میں تبدیل کر رہی ہے ۔قبل ازیں ضلع کلکٹر رونالڈ روز اور رکن اسمبلی چنتا پرا بھاکر کے ہا تھوں سنگاریڈی منڈل کے موضع چیریال میں واقع دیو نی کنٹہ تالاب میں مشن کا کتیہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے کاموں کا آغاز کیا گیا جس کیلئے 26.18 لاکھ روپئے کی لا گت سے 40 ایکر اراضی پر مشتمل تالاب کے مرمتی کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر اور رکن اسمبلی چنتا پرابھاکر کے ہا تھوں شجر کاری کی گئی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر کرشنا آدتیہ ‘ آر ڈی او سنگاریڈی کے سرینواس ریڈی ‘ پراجکٹ آفیسر ایس ایس اے شیخ یاسمین با شاہ ‘ ای ای محکمہ اریگیشن راملو‘ ضلع آئی سی ڈی ایس آفیسر کے علاوہ مقامی سر پنچ اور دیگر مقامی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT