Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماڈل اسکول اساتذہ کا احتجاجی دھرنا

ماڈل اسکول اساتذہ کا احتجاجی دھرنا

یلاریڈی۔/10 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عرصہ دراز سے حل طلب مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یلاریڈی ماڈل اسکول اساتذہ نے خدمات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے دھرنا منظم کیا۔ اسکول پرنسپال مسٹر سائی بابا کی زیر نگرانی اساتذہ نے خدمات چھوڑکر اسکول کے روبرو شاہراہ پر دھرنا منظم کیا۔ اساتذہ اس موقع پر دسویں پے کمیشن پر عمل آوری، ہیلت کارڈس جاری کرنے اور ٹی اے ، ڈی اے ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماڈل اسکول اساتذہ نے مطالبات کو حل کرنے پر زور دیتے ہوئے اجتماعی رخصت لیتے ہوئے اسکول کے روبرو بیٹھ کر دھرنا منظم کیا۔ اس موقع پر اسکول اساتدہ نرہری چاری، ستیش، اروند، جناردھن موجود تھے۔

مجلسی رکن کے خلاف تحصیلدار سے
عوام کی شکایت
یلاریڈی۔/10فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلا ریڈی مستقر پر ایم آئی ایم کا رکن کہلانے والے عبدالرزاق پر عوام کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ پنالال کالونی کی عوام نے کہا کہ وارڈ نمبر 12 میں 40سال سے مکانات بناکر گذر بسر کررہے ہیں جس کو وقف بورڈ کی اراضی کہتے ہوئے غریب عوام کو بلیک میل کرنے والے مجلس ے رکن کے خلاف عوام نے تحصیلدار سے شکایت کی اور فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی نے ایم آئی ایم رکن کے خلاف کی گئی شکایت کی تفصیلات حاصل کرنے پولیس سے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT