Wednesday , September 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ماڈل تعلیم بالغان کی منظوری

ماڈل تعلیم بالغان کی منظوری

کریم نگر 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز)ضلع کو 6ماڈل تعلیم بالغان کے تعلیمی مراکز کی منظوری ہوئی ہے۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا نے یہ بات کہی ۔ ہفتہ کی شام کلکٹریٹ میں ان کے دفتر میں ماڈل تعلیم بالغان کے تعلیمی مراکز کے انعقاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ضلع میں بالغان کی خواندگی کے فیصد میں اضافہ کیلئے تمام طر

کریم نگر 17نومبر (سیاست ڈسرکٹ نیوز)ضلع کو 6ماڈل تعلیم بالغان کے تعلیمی مراکز کی منظوری ہوئی ہے۔ ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ٹی نمبیا نے یہ بات کہی ۔ ہفتہ کی شام کلکٹریٹ میں ان کے دفتر میں ماڈل تعلیم بالغان کے تعلیمی مراکز کے انعقاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہو ںنے کہا کہ ضلع میں بالغان کی خواندگی کے فیصد میں اضافہ کیلئے تمام طریقہ کار سے عصری بینکوں کے ساتھ 6ماڈل تعلیم بالغان کے تعلیمی مراکز کو حکومت منظوری دی ہے ۔ اس کو گنگا دھر منڈل مستقر میں،تما پور منڈل کے اندر نگر میں حضور آباد منڈل کے سنگاپور میں ،کتھلا پور منڈل کے موضع گمبھیر پور میں ،ویلگاٹور ایلگڑھ منڈلوں میں یہ مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ ان مراکز میں تمام اقسام کے روزنامے 900 اقسام کے کہانوں کی کتابیں ،انٹر نیٹ کی سہولت کے ساتھ صحت سے متعلقہ آلہ جات عوام کو دستیاب رہیں گے ۔ اس اجلاس میں تعلیم بالغان کے اے ڈی پی ستیا نارئنا ،ڈی ایس ڈی او میڈیم سیتا وانی، اے پی آر او ایس کنکیا،این آئی سی ،ڈی آئی او راما کرشنا ریڈی، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز کے ڈپٹی ڈائرکٹر آر ایدیا ،ضلع منیجر ایس سرینواس، ڈپٹی ڈی ایم رنگا ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT