Tuesday , December 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے جی ایچ ایم سی کا منصوبہ

ماڈل مارکٹس تعمیر کرنے جی ایچ ایم سی کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 130 کروڑ روپئے لاگت سے ماڈل مارکٹس کی تعمیر کا منصوبہ ہے ۔ جس کے لیے کام کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی کی تجویز ہے کہ کم از کم 200 مارکٹس کی تعمیر شروع کی جائے جس میں ہر ایک کی لاگت 60 لاکھ روپئے ہوگی اور ان میں سے 10 مارکٹس کو 90 کروڑ روپئے کے مصارف سے تعمیر کیا جائے گا ۔ جس کے لیے کمشنر جی ایچ ایم سی نے منظوری دے دی ہے ۔ ان میں 165 مارکٹس کو شروع کیا جاچکا ہے ۔ جس کے لیے ٹنڈر کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے اور 119 مارکٹس کی تعمیر شروع کی جارہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی کا منصوبہ ہے کہ ہر سرکل میں کم از کم دس ماڈل مارکٹس تعمیر کی جائیں تقریبا 200 تا 500 مربع گز کی جگہ پر کمشنر نے اس سلسلہ میں متعلقہ ڈپٹی میونسپل کمشنرس کو چند ہدایات دی ہیں کہ کام کو ترجیحی اساس پر شروع کیا جائے اور مارکٹس کی تعمیر صرف سرکاری اراضیات پر ہونی چاہئے اور مین روڈ پر ہونی چاہئے تاکہ عوام کیلئے سہولت کا باعث ہو ۔۔

TOPPOPULARRECENT