Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ماں بیٹی میں بحث ، بیٹی کی خودکشی

ماں بیٹی میں بحث ، بیٹی کی خودکشی

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ساتھی کی تصویر کے بعد ماں بیٹی کے تنازعہ میں بیٹی نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں انجینئیرنگ کی طالبہ 21 سالہ مونیکا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ سوارام کالونی علاقہ کی ساکن مونیکا اور اس کی والدہ میں تلخ بحث تکرار ہوئی جس کے بعد لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مونیکا نے اپنے سماجی ویب سائیٹ انسٹراگرام کے اکاونٹ پر ساتھی کی تصویر بطور اسسٹنٹس رکھی تھی ۔ اس بات سے اس لڑکی کی والدہ برہم ہوگئی اور اس سے وضاحت طلب کرتے ہوئے ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران ماں بیٹی میں تلخ بحث ہوگئی ۔ پولیس دنڈیگل نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT