Wednesday , November 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ماں کا قاتل بیٹا گرفتار

ماں کا قاتل بیٹا گرفتار

مدور /16 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیریال پولیس سرکل کے تحت موضع گروناپیٹ منڈل کمرویلی میں گذشتہ سگے بیٹے کے ہاتھوں اپنی ضعیف العمر ماں کے بہیمانہ قتل و خفیہ طور پر دفنا دینے کی دلخراش واردات پیش آئی ہے ۔ سرکل انسپکٹر چیریال مسٹر ایل رگھو کے بموجب موضع گروناپیٹ کے بنڈاری کمریا نے گذشتہ ماہ کے اوائل میں اپنی 70 سالہ ماں گورما کی مشتبہ حالت میں گمشدگی کی شکایت پولیس اسٹیشن کمراویلی میں درج کروائی تھی ۔ اس ضمن میں ہو رہے تحقیقات و تفتیش کے دوران مقامی پولیس 24 مارچ کو مقامی تالاب کے پاس گورما کے کپڑے و چپل دستیاب ہوئے تھے ۔ جس کے تناظر میں تحقیقات میں سختی و پیشرفت کرنے پر پولیس کے شک کا دائرہ گورما کے بڑے فرزند 45 سالہ کمریا پر تنگ کرنے پر انہوں نے اقبال جرم کرتے ہوئے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ماں کے قاتل بیٹے کو ریمانڈ میں بھیجنے کا سرکل انسپکٹر چیریال رگھونے اعلان کرتے ہوئے ملزم کو آج مقامی صحافت کے سامنے پیش کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT