Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماں کی آنکھوںکے سامنے دو لڑکوں کے غرقاب ہونے کا المناک واقعہ

ماں کی آنکھوںکے سامنے دو لڑکوں کے غرقاب ہونے کا المناک واقعہ

گلبرگہ : 7مئی : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک دل دہلا دینے والے واقع میں تعلقہ افضل پور کے گائوں بدنور میں ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے ڈوب کرفوت ہوتے ہوئے  دیکھا۔ مہلوکین میں 14سالہ مہانتیش بھسنور اور 12سالہ سچن بھسنور شامل ہیں ۔ ہفتہ کے دن یہ دونوں بچے اپنی ماں اور ایک گائے کے ساتھ تالاب پر پہنچے تھے۔ راجیشوری اپنے کپڑے دھونے میں مصروف تھی جب کہ لڑکوں نے گائے کو نہلایا ۔بعد ازاں تیرنے لگے ۔ ان بچوں کو تیرنا نہیں آتا تھا ۔ اچانک وہ ڈوبنے لگے۔ ماں نے مدد کے لئے بہت چیخ و پکار کی لیکن کوئی مدد کے لئے نہیں آیا ۔ اس طرح یہ بچے ماں کی آنکھوں کے سامنے ہی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ یہ دونوں سرکاری پرائیمری اسکول کے طالب علم تھے۔ دونوں کی لاشوں کو پانی سے نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا گیا۔ تحصیل دار ششی کلا پاداگتی اور بی ای او چندر شیکھر نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا ۔ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT