Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ماں کی اہمیت و احترام کا عملی پیغام ، انقلاب لائے گا

ماں کی اہمیت و احترام کا عملی پیغام ، انقلاب لائے گا

لڑکیوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے والدین کو مشورہ ، جناب زاہد علی خاں کا خطاب
حیدرآباد۔7جنوری(سیاست نیوز) مدیراعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان نے کہاکہ والدین کا احترام اور خلوص دل سے ان کی خدمت کرنے والوں کادنیا اور آخرت میں فلاح پانا یقینی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ والدین بالخصوص ما ںسے بے انتہا چاہت رکھنے والوں کا نام دنیامیں ہمیشہ روشن رہتا ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ ملک ملیشیاء کے ایک اسکول میں مائوں کے احترام میںطلبہ کے ہاتھوں ان کے مائوں کے پائو ں دھلا کر تاریخ کے اوراق میں ایک نیا کارنامہ رقم کیا ہے اور اس سلسلے کوشہر حیدرآباد میں شروع کرنے کا اعزازایم ایس مشن اسکول حسن نگر کو جائے گا ‘ جہاں پر ماں کے احترام میں ان کے بچوں سے پائوں دھلانے کا نیک کام انجام دیا گیا ہے ۔ ایم ایس مشن اسکول حسن نگر نے انڈونیشیا کے اسکول کے طرز اپنے یہاں بھی ماں کا احترام کے عنوا ن پر پروگرام کا انعقاد عمل میںلاتے ہوئے اسکول میںتعلیم حاصل کررہے طلبہ وطالبات کے ہاتھوں ان کے مائوں کے پائوں دھلوائے ۔اس پروگرام میںمدیراعلی روزنامہ سیاست جناب زاہدعلی خان ‘ نیوز ایڈیٹر سیاست جنا ب عامر علی خا ن نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ‘ حیات حسین حبیب‘ عثمان بن محمد الہاجری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب زاہدعلی خان نے تقریب میںحصہ لینے والے مائوں اور بچوں کو خوش نصیب قراردیا۔انہوں نے کہاکہ آج کہ اِس پرآشوب دور میںجہاں لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوگئے ہیں وہیں پر بچوں کو ان کی ابتدائی عمر میںوالدین کے احترام کی تربیت ایک کامیاب معاشرے کے قیام میںمددگار ثابت ہوسکتی ہے۔جناب زاہد علی خان نے کہاکہ بیٹوں سے زیادہ مائوں سے محبت بیٹیاں کرتی ہیں ۔انہوں نے ایم ایس مشن اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پرانے شہر کے سب سے پسماندہ علاقے سے ماں کے احترام کا پیغام شہر حیدرآباد میںایک انقلاب برپا کردیگا اور حیدرآباد میںاس پروگرام کی کامیابی کا سہرہ بھی ایم ایس مشن اسکول انتظامیہ کے سر جائے گا جنھوں نے سب سے پہلے انڈونیشیا کے اس اسکول کی پیروی کی جس نے دنیا کو ماں کی اہمیت اور احترام کا پیغام دیا ہے۔ جناب زاہد علی خان نے تقریب میںشرکت کرنے والی مائوں سے بھی اپیل کی کہ وہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ اپنی لڑکیوں پر توجہہ مرکوز کریں اور انہیں تعلیم کے میدان میںآگے بڑھانے کاکام کریں۔ جنا ب زاہد علی خان نے مزیدکہاکہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی ایک کنبے کو تعلیم یافتہ بنانے کی قابلیت رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پرانے شہر میںپسماندگی کے باوجود تعلیمی میدان میںلڑکیوں کا مظاہرہ قابلِ ستائش ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے 25سال قبل کرائے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت پرانے شہر میںلڑکیوں کی تعلیم پر کوئی توجہہ نہیں دیتا تھا مگر 25سال بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ۔ انہو ںنے کہاکہ آج پرانے شہر کی ساکن لڑکیاں آئی آئی ٹی میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرکے قوم او رملت کا نام روشن کررہی ہیں۔ انہوں نے پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کا اس موقع پر ذکر کیاجس نے ایس ایس سی‘ انٹر میڈیٹ میں متحدہ ریاست آندھرا پردیش میںمتواتر سرفہرست رہی ۔ جنا ب زاہد علی خان نے کہاکہ اس لڑکی کی کامیابی کا راز ٹیلی ویثرن سے دوری تھا۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویثرن سے دور ی تعلیم کے تمام شعبہ جات میںکامیابی کی ضمانت ثابت ہوگی۔جناب زاہد علی خان نے کہاکہ ادارہ سیاست کی ہمت افزائی سے یہ لڑکی کی آگے کی تعلیم مکمل ہوئی اور اس نے آئی آئی آئی ٹی میں داخلہ لیا جہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ ماہانہ پانچ لاکھ روپئے کی تنخواہ پر آج ٹاملناڈو میںخدمات انجام دے رہی ہے۔جناب زاہد علی خان نے سلویٰ فاطمہ کا بھی اس موقع پر ذکرکیا جس کی پاٹلٹ بننے کی خواہش کو ادارہ سیاست نے پورا کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے نمائندگی کے ذریعہ ہم نے سلوی کو بوئینگ جہاز چلانے کی تربیت کے لئے امداد حاصل کی ہے اور نیوزی لینڈ روانہ کیا اس کے علاوہ آج سلوی بحرین میںتربیت حاصل کرنے جارہی ہے ۔ جناب زاہد علی خان نے کہاکہ جو تعلیم حاصل کرکے اونچا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیںمگر معاشی پریشانیاں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں تو ادارے سیاست ان کے ساتھ اور ہم ہمیشہ ایسے قابل او رہونہار طلبہ کی پشت پناہی کے لئے تیار ہے۔ ایم ایس مشن اسکول میںماں کا احترام تقریب کے دوران جب طالبات اپنے مائوں کے پیر دھلارہے تھے تب اکثر مائوں کی آنکھیںجذبات سے اشکبار نظر آرہی تھیں۔ مائوں نے اپنے بچو ںکوگلے سے لگا کردعائیں بھی دیں اور کئی ایک طلبہ مائوں کی خدمت کے بعد اشکبار نظر آئے۔ بعد ازاں بچوں نے اپنی مائوں کوتحائف بھی پیش کئے۔کرسپانڈنٹ ایم ایس مشن اسکول محمد شوکت اور ان کی اہلیہ نے بھی اپنی والدہ کے پیر دھلائے اورتحائف پیش کئے۔قبل ازیں اسکول منتظمین نے ماں کی اہمیت او راحترام کے عنوان پر مختلف جماعتوں کے طلبہ کے درمیان میں مباحثوں کا بھی انعقا دعمل میںلایا اور طالبات نے ماں کی اہمیت اور احترام پر گیت او رنظمیں بھی پیش کئے۔ اسکولی طلبہ نے والدین کے احترام پر مشتمل پلے کارڈس تھامے مہمانوں کااستقبال کیا۔

TOPPOPULARRECENT