Saturday , June 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ماں کے انتقال پر دل برداشتہ بیٹے کی خودکشی

ماں کے انتقال پر دل برداشتہ بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) سرورنگر کے علاقہ میں ایک طالب علم نے ماں باپ کی موت کے غم سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 19 سالہ ومشی کرشنا جو طالب علم تھا پی اینڈ ٹی کالونی دلسکھ نگر میں رہتا تھا ۔ اس کے والد بلرام اور اس کی والدہ کی چند عرصہ قبل موت ہوگئی تھی ۔ تب سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

ہمایوں نگر میں ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /21 مئی ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ سید حسن علی نے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر انتہائی اقدام کیا جو ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سید حسن علی پیشہ سے مزدور تھا اور وجیہ نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ 17 مئی کے دن اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں کی رگوں کو کاٹ کر انتہائی اقدام کیا جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT