Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / ماں 8 ویں کامیاب :3 بچے آئی اے ایس

ماں 8 ویں کامیاب :3 بچے آئی اے ایس

روہتک 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) بچوں کو تعلیم یافتہ بنانے کا خواب جب پورا ہوتا ہے تو یقینا والدین خاص کر ماں کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ ہریانہ روہتک میں آٹھویں جماعت تک تعلیم حاصل کرنے والی مایا دیوی پسماندہ طبقہ سے ہیں۔ ان کے والد کسان تھے۔ اُنھوں نے آج اپنے 3 بچوں کو آئی اے ایس آفیسرس ہوتے دیکھا ہے۔ تمام عمر جدوجہد کے بعد بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دہلی روانہ کیا تھا۔ آج وہ دنیا کی خوش نصیب خاتون اور ماں بن گئی ہیں۔ چہارشنبہ کو یو پی ایس سی نتائج کا اعلان کیا تھا۔ انھیں معلوم ہوا کہ ان کی دختر پوجا اور انکے فرزند لوک بندھو نے آئی اے ایس کا امتحان کامیاب کرلیا ہے ۔ مایا دیوی کی بڑی دختر کرانتی نے پہلے ہی یو پی ایس سی امتحان کامیاب کرلیا ہے۔ اب وہ ممبئی میں انکم ٹیکس ڈپٹی کمشنر ہیں۔ مایا دیوی نے بتایا کہ انکی بڑی بیٹی 5 ویں میں تھی تب ہی اُنھوں نے تہیہ کرلیا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو آئی اے ایس آفیسرس بنائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT