Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / ماہرین معاشیات و تبصرہ کاروں پر مرکزی وزیر فینانس کا طنز

ماہرین معاشیات و تبصرہ کاروں پر مرکزی وزیر فینانس کا طنز

نئی دہلی ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بعض ماہرین معاشیات اور بازار کے تبصرہ نگاروں پر طنز کرتے ہوئے مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے کہا کہ وہ ان کے نظریات تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال کے مطابق تبدیل کردیتے ہیں جیسا کہ نئی دہلی کی سرمایہ منڈی میں یونان میں استصواب عامہ کے بعد دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے ایک اور مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماہرین معاشیات نے پیش قیاسی کی تھی کہ گذشتہ چند ماہ میں تیل کی قیمتیں کتنی ہوجائیں گی انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ نجومی ہی قابل اعتبار پیش قیاسی کرسکتے ہیں۔ وہ گذشتہ رات یونان میں استصواب عامہ کے بارے میں ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ جب نتائج کا اعلان ہوا اور انہوں نے ایک تبصرہ نگار کو پرزور انداز میں یہ کہتے ہوئے سنا کہ پیر کا دن عام طور پر جہاں تک بازار کا تعلق ہے، خونریز ہوتا ہے۔ ہر قسم کے مقاصد کیلئے کل کے دن کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ جیٹلی نے کہا کہ دوپہر تک یہ پیش قیاسی جاری رہی۔ اس کے بعد سنجیدہ فکر تبصرہ شروع ہوئے۔ بازار میں گراوٹ پیدا ہوئی اور اس کے بعد صورتحال برعکس ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ نظریات فوری طور پر تبدیل ہوگئے اور ماہرین نے بھی اپنی رائے بدل دی۔

TOPPOPULARRECENT