ماہر چشم ڈاکٹر شیام سندر کو خصوصی ایوارڈ

حیدرآباد۔ /15اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) حیدرآباد کے ممتاز ماہر چشم آپتھلملک و پلاسٹک سرجن ڈاکٹر شیام سندر پرساد کو آندھرا پردیش اسٹیٹ آپتھلملوجیکل سوسائٹی نے10تا 12اکٹوبر راجمندری میں منعقدہ 38ویں دو روزہ سالانہ کانفرنس میں کارنامہ حیات ایوارڈ عطا کیا۔ ڈاکٹر شیام سندر پرساد شہر حیدرآباد کے مشہور و معروف ماہر معالج امراض چشم ہیں۔ آنکھوں کے علاج، سرجری، اس سے متعلق طبی تعلیم میں تحقیقی، عوامی خدمات اور آپتھلملوجیکل سائنس کے شعبہ میں ان کے اہم کارناموں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شیام سندر پرساد امراض چشم ان کے علاج اور سرجری پر اپنی مہارت و تجربات کی بنیاد پر دنیا بھر کے کئی شہروں میں اعزازی مہمان کی حیثیت سے لکچرس دے چکے ہیں۔ڈاکٹر شیام سندر کو اس سے پہلے بھی کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT