Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ماہر چشم ڈاکٹر مدثر کو تہنیت کی پیشکشی

ماہر چشم ڈاکٹر مدثر کو تہنیت کی پیشکشی

جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ماہر چشم سرجن ڈاکٹر مدثر کی سرکردگی میں ایک سال کے عرصہ میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے 200 کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مدثر نے بتایا کہ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت نے عصری آلات فراہم کرتے ہوئے 9 مئی

جگتیال۔ 18 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ماہر چشم سرجن ڈاکٹر مدثر کی سرکردگی میں ایک سال کے عرصہ میں آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے 200 کامیاب آپریشن کئے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر مدثر نے بتایا کہ ایریا ہاسپٹل جگتیال میں ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد حکومت نے عصری آلات فراہم کرتے ہوئے 9 مئی 2014ء کو EHS ملازمین ہیلتھ اسکیم اور آروگیہ شری اسکیم کے تحت مفت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس میں امریکی کمپنی سے فراہم کردہ لینس ڈالے گئے۔ ڈاکٹر مدثر الدین نے 200 کامیاب آپریشنس کئے۔ آپریشن کروانے والوں میں ضلع عادل آباد اور نظام آباد، حیدرآباد اور ضلع کریم نگر کے مریض شامل ہیں۔ ایک سال کے عرصہ میں 200 کامیاب آپریشن کرنے پر ڈاکٹر اشوک کمار سپرنٹنڈنٹ کی قیادت میں ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر مدثر الدین کو تہنیت پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT