Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ماہنامہ’تمہید‘ نظام آباد کا اقبال نمبر منظر عام پر

ماہنامہ’تمہید‘ نظام آباد کا اقبال نمبر منظر عام پر

نظام آباد۔22اپریل ( ذریعہ فیکس) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا رسالہ ماہنامہ ’’ تمہید‘‘ کا ماہ اپریل ‘ مئی2015ء کا مشترکہ شمارہ ’’ اقبال نمبر‘‘ منظر عام پر آچکا ہے ۔ علامہ اقبال پر اس خصوصی شمارے کا اداریہ مہمان مدیر جناب مضطر مجاز نے تحریر کیا ہے ۔ مستقل کالم دعوت الخیر کے تحت وعظ حضرت عبدالقا

نظام آباد۔22اپریل ( ذریعہ فیکس) ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ کی ادارت میں شہر نظام آباد سے شائع ہونے والا رسالہ ماہنامہ ’’ تمہید‘‘ کا ماہ اپریل ‘ مئی2015ء کا مشترکہ شمارہ ’’ اقبال نمبر‘‘ منظر عام پر آچکا ہے ۔ علامہ اقبال پر اس خصوصی شمارے کا اداریہ مہمان مدیر جناب مضطر مجاز نے تحریر کیا ہے ۔ مستقل کالم دعوت الخیر کے تحت وعظ حضرت عبدالقادر جیلانی ’’ خودی اور نشرتوحید‘‘ علامہ اقبال کے فارسی کلام کے حوالے سے از ڈاکٹر محمد رفیع الدین تاریخ کے دریچے کے تحت ’’ مسلمانوں کی حالت زار ‘‘ فکر اقبال کے حوالے سے از انجنیئر مختار حسین فاروقی‘ ادبیات و شخصیات کے تحت ’’ علامہ اقبال کی دوسری اور تیسری شادی‘‘ از جگن ناتھ آزاد ۔ ’’ اقبال شناسی مفہوم و معیار‘‘ از پروفیسر قدوس جاوید ’’ جاوید نامہ پر ایک نظر ‘‘ از شمس الرحمن فاروقی ‘مضطر مجازؔ کے ترام کا انتخاب ’’ ارمغان حجاز و پیام مشرق ‘‘ ’’اقبال کی شاعری میں وقت کا عرفان‘‘ از مصحف اقبال توصیفی‘ بازیافت کے تحت ’’ شمشیر گمشدہ‘‘ از ڈاکٹر رؤف خیرؔ ‘ ’’اقبال کی فرموش شدہ نظم ‘‘ از سید وسیم اللہ اقبال کا ظریفانہ رنگ از ڈاکٹر عبدالقدیر مقدرؔ کے علاوہ علامہ اقبال اور ان کے متعلقین کے نادر تصاویر شامل ہیں ۔ اس خصوصی شمارہ کی قیمت 40روپئے اور سالانہ زر تعاون 200روپئے ۔دفتر ماہنامہ ’’ تمہید‘‘ 9-14-124 احمد پورہ کالونی نظام آباد 503001 ( ٹی ایس ) سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT