Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ماہِ صیام کی اہمیت و افادیت اُجاگر کرنے تین روزہ مہم

ماہِ صیام کی اہمیت و افادیت اُجاگر کرنے تین روزہ مہم

نظام آباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے خطبات جمعہ کا اہتمام اور مسلم علاقوں کا دورہ
نظام آباد:12؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شعبہ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی اطلاع کے بموجب رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر لوگوں میں شعوربیداری اور ماہ صیام کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے تین روزہ مہم کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ جس کے تحت شہر کے مختلف مساجد میں خطبات جمعہ کا بھی اہتمام کیاگیا اس کے علاوہ جماعت اسلامی ہند کے ارکان وکارکنان کے مختلف وفود نے سلم علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام الناس سے ملاقاتیں کیں۔ بالخصوص غریب اور چھوٹے پیشوں سے جڑے افراد سے مل کر ان کے سامنے رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت واضح کی۔ اس سرگرمی سے تقریباً پانچ ہزارسے زائد افراد نے استفادہ کیا۔اس کے علاوہ غریب و مسکین افراد کا سروے کرتے ہوئے جماعت نے400سے زائد خاندانوں میں راشن کٹس تقسیم کئے جس میں انہیں ایک مہینے کے راشن کے علاوہ عید کی بنیادی ضروریات کا سامان بھی فراہم کیاگیا ۔الحمدللہ جماعت کا کیڈر ہر سال مختلف افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے راشن کی تقسیم عمل میں لاتاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فطرات کی رقم کے ذریعہ بھی عید کیلئے ایک دن کا راشن بھی تقسیم کیاجاتاہے۔ جو حضرات فطرات کی رقم کے ذریعہ غریب افراد کی مدد کرنا چاہتے ہیں وہ بعدنماز ظہر مسجد رضا بیگ میں اپنی رقم جمع کرواکر رسید حاصل کرسکتے ہیں۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر نظام آبادجناب احمد عبدالحلیم نے راشن کی تقسیم میں مالی تعاون کرنے والے حضرات اور تقسیم کے مرحلے میں مدد کرنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین نے بھی راشن کٹس کی تقسیم کی اور ملاقاتوں کیلئے اپنے علیحدہ پروگرامس منعقد کئے۔

TOPPOPULARRECENT