Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ماہیرہ خان نے سگریٹ نوشی کی تصوئیرپر توڑی اپنی خاموشی

ماہیرہ خان نے سگریٹ نوشی کی تصوئیرپر توڑی اپنی خاموشی

ممبئی۔ ستمبر کے مہینے میں بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور کے ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے کی تصوئیریں سوشیل میڈیاپر وائیرل ہونے کے بعد پاکستانی کی مشہوراداکارہ ماہیرہ خان نے طویل عرصہ کے بعد بلآخر اپنی خاموشی توڑی۔

مجوزہ فلم ویرنا کے ٹریلر لانچ کے دوران ایک ٹی وی رپورٹر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہیرا خان نے کہاکہ انہوں نے ایک سبق سیکھا ہے کہ ائندہ وہ چوکنارہیں گی کیونکہ میڈیا ہر طرف موجود ہے۔

ماہیرہ نے سماں ٹی وی سے کہاکہ’’ میں ہروقت چوکنا رہی ہوں۔لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں فلموں میں ایسا نہ کروں( سگریٹ نوشی)‘ میں نے کہاکہ میں نہیں چاہتی۔

میں ایسا دنیاکو دیکھنے کے لئے کیوں کرونگی۔رنبیر کپور سے ملاقات کے متعلق ’ رائیس ‘ کی اداکارہ نے مزیدکہاکہ’’ یہ میری نجی زندگی ہے اور ایک لڑکا او رلڑکی کا ساتھ رہنا ایک عام بات ہے‘‘۔ماہیرا نے کہاکہ’’ ان دنوں میڈیا صرف تقریبات میں نہیں بلکہ ہر طرف موجود ہے۔

میں نے اُس حادثہ سے یہ بات سیکھی ہے‘‘

نیویارک کی ایک ہوٹل کے باہر بیٹھے ہوئے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے رنبیر کے ساتھ ماہیرا کی تصوئیریں شوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے کے بعد‘ بہت سارے لوگوں نے سگریٹ نوشی اور عریاں لباس زیب تن کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان لائن تصوئیریں آنے کے بعد سوشیل میڈیا پر ٹرول کے پیش نظر پاکستان اداکار علی ظفر ‘ حمیما ملک‘ ماورا اور اروا ہوکان نے ماہیرا کی حمایت کی

۔یہاں تک کہ کپور بھی ماہیرا کی حمایت میںآگے ائے۔قبل ازیں اسی سال دبئی ایوارڈس تقریب میں دونوں ستاروں کی ملاقات بھی سرخیوں میں رہی۔

ماہیرا پا کستانی فلم میکرشعیب منصور کی ویرنا میں اپنے بہترین کام کے ذریعہ شائقین کا دل جتنے کی کوشش کی ہے اور مذکورہ فلم17نومبر کو اسی سال ریلیز ہونے والی ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT